ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایرانی جوہری ڈیل ختم ہوئی تو شمالی کوریا کا معاملہ سنگین ہو جائے گا: روس

ایرانی جوہری ڈیل ختم ہوئی تو شمالی کوریا کا معاملہ سنگین ہو جائے گا: روس

Sat, 16 Dec 2017 11:52:25    S.O. News Service

ماسکو،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ ختم ہوا، تو شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کا حل مشکل ہو جائے گا۔ روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے پر جاری کردہ بیان میں لاوروف نے کہا کہ اس سے شمالی کوریا اور اس سے جڑی صورت حال کی جانب ایک نہایت خراب پیغام جائے گا۔ روسی پارلیمان سے خطاب میں سیرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کے خلاف عسکری طاقت کا استعمال کیا گیا، تو یہ ایک تباہی ہو گی۔


Share: